راولپنڈی کے ہسپتال ہر بیماری کے مریض کو کورونا وائرس سے منسوب کرنے پر بضد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کے ہسپتال ہر بیماری کے مریض کو کورونا وائرس سے منسوب کرنے پر بضد
راولپنڈی کے ہسپتال ہر بیماری کے مریض کو کورونا وائرس سے منسوب کرنے پر بضد

راولپنڈی میں سرکاری و نجی ہسپتالوں کا عملہ ہر بیماری کے مریض کو کورونا وائرس سے منسوب کرنے پر بضد نظر آنے لگا جبکہ  بصورتِ دیگر ہسپتال کسی بھی مریض کو ایڈمٹ کرنے سے انکاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح راولپنڈی کے علاقے سہام کے بزرگ شہری کو فالج کا اٹیک ہوا جسے فوری طور پر ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا۔ نجی ہسپتال والوں نے کہا کہ ہم ان کو بطور کورونا وائرس کا مریض داخل کریں گے جس کے بعد ان کا علاج کیا جائے گا جبکہ داخلہ فارم پر بھی کورونا وائرس کا مریض لکھا جائے گا۔

مریض کے لواحقین فوری طور پر اس کو ایک بہت بڑے سرکاری ہسپتال میں لے گئے لیکن وہاں پر بھی یہی سوالات اٹھائے گئے۔سرکاری ہسپتال والوں نے کہا کہ مریض کو اسی صورت میں داخل کریں گے کہ لواحقین ہمیں لکھ کر دیں کہ یہ کورونا وائرس کا مریض ہے۔

اسی طرح 3 سے 4 گھنٹے مختلف ہسپتالوں میں داخلہ نہ ملنے کے باعث بزرگ شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔ مرحوم بزرگ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر تو مسیحا ہوتے ہیں لیکن ہمیں ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے سے اس ردِعمل کی امید نہیں تھی۔ ہم کس کے پاس فریاد لے کر جائیں؟ ہر مریض کو کورونا وائرس کے کھاتے میں ڈالا جارہا ہے۔

لواحقین نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ طبی عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں آئندہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے سے روکا جائے۔ اگر بزرگ شہری کو بر وقت طبی امداد مل جاتی تو وہ آج زندہ ہوتے لیکن طبی عملے کو ایسے کام سے باز رکھنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ 

Related Posts