شفا بخش شہد یادداشت، وزن اور دل سمیت متعدد امراض میں مفید ہے۔ماہرینِ طب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شفا بخش شہد یادداشت، وزن اور دل سمیت متعدد امراض میں مفید ہے۔ماہرینِ طب
شفا بخش شہد یادداشت، وزن اور دل سمیت متعدد امراض میں مفید ہے۔ماہرینِ طب

شہد ایک شفا بخش غذا اور بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو یادداشت، وزن اور دل کے امراض سمیت متعدد مسائل کا حل ثابت ہوا ہے۔

ماہرینِ طب کے مطابق شہد کو غذا کا حصہ بنانے سے جسم سے متعدد زہریلے مادّوں کا جڑ سے خاتمہ ہوجاتا ہے۔ شہد جراثیم کو ختم کر کے انسانی جسم کے لیے مصیبت کا باعث بننے والے جانداروں سے نجات دلاتا ہے۔

بہتر یادداشت کے لیے شہد کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ہمارے جسم میں اعصابی نظام اور دماغ کے بعض ایسے گوشے ہیں جو یادداشت کے حوالے سے اہم ہیں۔ شہد ہمارے دفاعی نظام کو بہتر بنا کر یادداشت کو بہتر کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے نزدیک دل کے امراض کے لیے بھی شہد کا استعمال مفید پایا گیا ہے، رپورٹس کے مطابق شہد شریانوں (خون کی رگوں) کو سکڑنے سے بچاتا ہے جس کے باعث ہارٹ اٹیک یا سردرد سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

شہد کا استعمال معدے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ نظامِ ہضم کے مسائل سے نجات کے لیے خوراک کے ساتھ ساتھ خالی پیٹ بھی شہد کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہضام کے مسائل حل کرنے میں شہد کا کردار بہت اہم ہے۔ 

ایک طرف شہد کے استعمال سے ہمیں شوگر جیسے موذی مرض لاحق ہونے کا کوئی خطرہ نہیں جبکہ دوسری جانب وزن بڑھنے سے پریشان افراد کے لیے شہد کسی نعمت سے کم نہیں۔ شہد کی مٹھاس جسمانی وزن کو بڑھانے کی بجائے کمی میں معاون ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سستی انسولین کی فراہمی کے لیے عالمی ادارۂ صحت نے ایک منظم منصوبے کا اعلان کیا تاکہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے ایسے مریضوں کے لیے انسولین کی قیمتیں کم کی جائیں جنہیں مہنگائی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: سستی انسولین کی فراہمی کے لیے منظّم منصوبہ منظر عام پر آگیا

Related Posts