کراچی پولیس نے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہونے والے نجی شو روم کے 2 مالکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ھنڈا شوروم کراچی کے مالک شیخ شیراز اور شیخ معیز کو فیروز آباد پولیس نے کراچی کے مقامی ہوٹل، رمادا ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ملزمان پیر کے دن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت سے فرارہو گئے تھے۔
فیروز آباد پولیس نے رات دیرگئے مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم شیخ سرمد موقعے پر ھوٹل سے فرار ھوگیا۔ ملزم شیخ شیراز، شیخ معیز اور شیخ سرمد پر کراچی شہر کے مختلف تھانوں میں مختلف کاروباری شخصیات کو اغوا کرکے ان سے تاوان وصول کرنے کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ ملزمان کراچی کی متعدد خواتین کو نوکری کے بہانے شورم پر بلوا کر یرغمال بنا لیتے اور جنسی زیادتی کرتے تھے۔ شہر کے مختلف تھانوں پر شورم کے مالکان کے خلاف کافی مقدمات بھی درج کیے تاہم ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری کروا کر مقدمات ختم کروالیتے تھے۔
حال ہی میں ملزمان نے ایک کاروباری شخصیت کو اغوا کرکے گن پوائنٹ پر 45 لاکھ وصول کیے اور گاڑی بھی ہتھیا لی۔ گاڑیاں بیچنے کی بجائے شوروم مالکان گاڑی بغیر دستاویزات کے فروخت کردیتے تھے اور جب دستاویزات مانگے جاتے تو دوبارہ پیسے وصول کرتے تھے۔
ملزمان پر دھوکہ دہی، فراڈ، اغواء اور جنسی زیادتی سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ملزمان نے مبینہ طور پر ایک کریمنل ٹیم بنا رکھی تھی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف درج مقدمات پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی پیر نے گلاس فیکٹری کے رہائشی کو رقم ہتھیانے کے بعد قتل کردیا