ہالی ووڈ شخصیات کا امریکی صدر کو خط، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایوارڈ یافتہ ہالی اداکاروں سمیت معروف اداکاروں اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی شوبز شخصیات نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اسرائیل – حماس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے فلسطین پر حملے جاری ہیں اور اب تک حملوں میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں سمیت 5 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

قبل ازیں برطانیہ کی شوبز شخصیات نے اپنی حکومت سے اسرائیل-حماس جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

حال ہی میں جیکوئن فیونکس، جیسیکا چیسٹن، کیٹ بلینشٹ، کرسٹین اسٹیورٹ سمیت دیگر درجنوں شوبز شخصیات نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھ کر ان سے اسرائیل-حماس جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ کے مطابق کم از کم 55 ہالی ووڈ اداکاروں، پروڈیوسرز اور جنگوں کے خلاف کام کرنے والی شخصیات نے جوبائیڈن کو خط لکھ کر ان سے جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

خط میں مسلمان اداکار رز احمد اور ریمی یوسف سمیت دیگر اداکاروں کے دستخط بھی شامل ہیں جبکہ خط میں یہودی اداکاروں اور شخصیات سمیت دیگر مذاہب اور مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے دستخط بھی ہیں۔

جی جی حدید کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر قتل کی دھمکیاں

امریکی صدر کو بھیجے گئے خط میں ہالی ووڈ شخصیات نے جوبائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو بند کرانے میں کردار ادا کریں، مزید انسانی جانیں ضائع نہیں ہونی چاہئیے۔

خط میں جنگ کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر اپنا اثر استعمال کرکے جنگ بند کروائیں تاکہ وہاں پھنسے افراد کی بحالی کا کام شروع ہوسکے۔

مذکورہ خط میں اقوام متحدہ کے بچوں کی صحت اور بحالی پر کام کرنے والی ذیلی تنظیم یونیسیف کے اعلیٰ عہدیدار کے تبصرے بھی شامل کیے گئے ہیں، جنہوں نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے پانی، بجلی، گیس اور خوراک کی فراہمی کو معطل کیا جا چکا ہے، جس سے وہاں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔

خط میں یونیسیف کے عہدیدار نے بھی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ میں غذا اور ادویات کی بحالی کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنے کو بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Related Posts