نہ اکیلے دیکھیں نہ کسی کے ساتھ، خوفناک فلم دی پلیٹ فارم 2 کا ہندی ورژن ریلیز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
دی پلیٹ فارم 2
(فوٹو: نیٹ فلکس)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جرائم اور ماردھاڑ پر مبنی خوفناک فلم دی پلیٹ فارم 2 کا ہندی ورژن ریلیز کردیا گیا ہے جسے نہ اکیلے دیکھا جاسکتاہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ دیکھنا مناسب ہوگا۔

تشویشناک طور پر فلم میں اتنی زیادہ مار دھاڑ ہے کہ اگر کوئی کمزور دل شخص اکیلے یہ فلم دیکھے تو اسے ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے کیونکہ فلم میں ایسے خوفناک مناظر شامل کیے گئے ہیں جن کا عام زندگی میں تصور تک محال ہے۔

فلم کا ہندی ورژن نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے سے قبل نیٹ فلکس نے جو ٹریلر جاری کیا تھا، اسے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ فلم کی کہانی ایک ایسے تشویشناک مقام کے متعلق ہے جہاں بے شمار افراد پھنس جاتے ہیں جنہیں الگ قوانین اور ضوابط کا سامنا ہے۔

ٹریلر میں ایک انجان آواز کہتی ہے کہ گڈ مارننگ پڑوسیو، ایک اور مہینے کیلئے پھنس گئے۔ ٹریلر میں دکھایا جاتا ہے کہ ایک کردار اپنی مرضی کا کھانا کھانے کیلئے طویل انتظار کرتا ہے۔ کھانا ایک فلور سے دوسرے تک جاتا ہے لیکن قوانین کا احترام نہ کرنے والوں کو شرمناک سزا دی جاتی ہے۔

کسی کے ساتھ یہ فلم دیکھنا اس لیے مناسب نہیں کیونکہ فلم میں بد ترین تشدد، خونخوار مناظر، جیتے جاگتے انسانوں کی حیوانوں کی طرح کاٹ پیٹ اور برہنگی کے مناظر شامل ہیں۔ دی پلیٹ فارم 2 اکیلے اسی صورت دیکھی جاسکتی ہے جب ناظر میں خون آلود مناظر کو سہنے کی ہمت ہو۔

Related Posts