نواز شریف کی وطن واپسی، حنا پرویز بٹ نے عوام کو مہنگائی کم ہونے کی خوشخبری سنادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر عوام کو مہنگائی میں کمی کی خوشخبری سننے کو ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف کے دور میں نہ صرف مہنگائی میں کمی آئی بلکہ چیزوں کی قیمتیں مستحکم بھی رہیں۔

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ مل سکی، اسد قیصر کا انتخابات میں دھاندلی کا الزام

ٹوئٹر پیغام میں حنا پرویز بٹ نے سابق وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ نواز شریف وطن واپس آ کر دوبارہ مہنگائی میں کمی لا کر غریبوں کو ریلیف دیں گے۔ 

خیال رہے کہ حنا پرویز بٹ کو سابق حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بڑے ناقدین میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بھی بیانات جاری کرتی رہی ہیں اور نواز شریف کے حق میں بھی ان کے بیانات سامنے آتے رہتے ہیں۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مریم نواز کی اپنے والد کا ساتھ دینے کیلئے ہمت و حوصلہ اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ 

Related Posts