ہلیری کلنٹن کی پاکستان نژاد معاون امریکی ارب پتی فیملی کی بہو بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے بی سی نیوز

ہلیری کلنٹن کی سابق معاون پاکستان نژاد ہما عابدین نے امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت جارج سوروس کے بیٹے ایلکس سوروس کے ساتھ منگنی کرلی۔

جوڑے نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کیا، اس موقع پر سوروس نے اپنی پوسٹ میں لکھا: “یہ ہو کر رہا۔ ہم اس سے زیادہ خوش، زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتے۔” اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل اور انگوٹھی والی ایموجی شیئر کی۔

47 سالہ عابدین جس طرح امریکی سیاست کا نمایاں چہرہ ہیں، ایسے ہی 38 سالہ سوروس  امریکی کاروباری دنیا میں نمایاں مقام رکھنے والی فیملی کا حصہ ہیں۔

ووگ کے مطابق جوڑے کی ملاقات 2023 کے موسم خزاں میں ایک مشترکہ دوست کی سالگرہ کی تقریب میں ہوئی تھی، دوران ملاقات تبادلہ خیال کے دوران دونوں کے درمیان سیاست اور عوامی خدمت کے حوالے سے ذہنی ہم آہنگی پائی گئی۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق اس ملاقات کے دونوں کے درمیان قربتوں میں اضافہ ہوا اور سوشل میڈیا پر مشترکہ تصاویر بھی دونوں شیئر کرتے رہے، رواں سال دونوں نے پیرس میں ویلنٹائن ڈے بھی اکٹھے منایا اور کینیا کے صدر اور خاتون اول کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ایک سرکاری عشائیہ میں بھی شرکت کی۔

ووگ کے مطابق سوروس نے مئی کے آخر میں نیو یارک سٹی میں ہما عابدین کو پروپوز کیا تھا، جس کا جشن جوڑے نے اٹلی میں منایا۔

ہما عابدین کون ہیں؟

ہما محمود عابدین پاکستان نژاد خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے ہلیری کلنٹن کے ساتھ اس وقت معاون کے طور پر کام کیا جب وہ اوباما انتظامیہ میں وزیر خارجہ تھیں۔

ہما عابدین پر ہلیری کلنٹن کو اس قدر اعتماد تھا کہ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں ہما عابدین کو اپنی دوسری بیٹی قرار دیا تھا۔

ہما نے 2010 میں امریکی رکن کانگریس انتھونی وینئر سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، تاہم ان کے شوہر کا 2017 میں ایک جنسی اسکینڈل سامنے آیا تو انہوں نے ان سے طلاق لے لی۔

Related Posts