کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

High level advisory committee formed to resolve Karachi issues: Governor Sindh

اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے وفاق اور سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کی مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ، پاک فوج کی اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے گھنٹوں طویل اجلاس کے دوران کراچی کے مسائل کے حل کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پاگیا ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کمیٹی منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے باہمی مشاورت کے ذریعے تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی،سندھ حکومت کو 18 ترمیم کے تحت حاصل اختیارات میں کوئی کمی نہیں آئیگی۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے بتایا کہ کمیٹی کا مقصد بنیادی طور پر لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنا اور شہر کی کھوئی شناخت کو بحال کرنے میں صوبائی حکومت سے تعاون کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کو توجہ کی ضرورت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی کراچی کے مسائل خاص طور پر ٹرانسپورٹ ، پانی اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

Related Posts