سابق چیف جج رانا شمیم پر فردِ جرم 20 جنوری کو عائد کی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق چیف جج رانا شمیم پر فردِ جرم 20 جنوری کو عائد کی جائے گی
سابق چیف جج رانا شمیم پر فردِ جرم 20 جنوری کو عائد کی جائے گی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ توہینِ عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم 20 جنوری کو عائد کی جائے گی۔ عدالت نے فریقین کو مقررہ تاریخ پر مقدمے کی سماعت کیلئے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم، ایڈیٹر انچیف مقامی اخبار امیر غوری اور تفتیشی رپورٹر انصار عباسی کو 20 جنوری کو طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرِ مملکت نے منی بجٹ بل پر دستخط کردئیے

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 7 جنوری کو کی گئی توہینِ عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ گزشتہ روز جاری کیا جس کے متن کے مطابق رپورٹر، ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر کی رائے اہم ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

تحریری حکم نامے کے متن کے مطابق رپورٹر، ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر زیر التواء مقدمات کے قوانین سے ناواقف تھے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ توہینِ عدالت کیس کے ملزمان کو کافی وقت دیا گیا، تاہم ملزمان اپنی ذمہ داریوں سے ظاہراً ناواقف ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ توہینِ عدالت کیس کے متعلق تنظیموں کی آراء شائع کی جارہی ہیں جبکہ عدلیہ کی آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے تاہم اس سے کسی صحافی یا بڑے اخبار کو عدالتی کارروائی میں تعصب  یا مداخلت کا لائسنس نہیں مل جاتا۔ 

Related Posts