مارو یا مر جاؤ کے نظرئیے کے تحت پیش کی گئی نیٹ فلکس سیریز اسکوائڈ گیم کا نیا سیزن جلد شروع ہونے والا ہے۔
اسکوائڈ گیمز کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اس کا سیزن 2 جلد ریلیز کیا جائے گا:
اسکوائڈ گیم
اسکوائڈ گیم ایک نیٹ فلکس سیریز ہے جس میں لوگوں کو گیمز کھیل کر پیسہ جیتنے کی طرف راغب کی جاتا ہے، اس کا پہلا سیزن بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔
سیزن 2
اسکوائڈ گیم کے نئے سیزن میں کھلاڑی 456 کی کہانی کو آگے بڑھائیں گے، یہ سب $4.56 ملین کاانعام جیتنے کی کوشش کرینگے۔
کاسٹ
کیونکہ سکویڈ گیم کا اختتام سیونگ گی-ہون، ہوانگ جون-ہو، اور ہوانگ ان-ہو کے علاوہ زیادہ تر کاسٹ کے مرنے کے ساتھ ہوا، لہٰذا ایسے لگ رہا ہے کہ نئے سیزن میں جو ممبران واپس آئینگے اُن میں لی جنگ جے، وی ہا جون اور گونگ یو شامل ہیں۔
نیا سیزن کب ریلیز ہوگا؟
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اسکوائڈ گیم کا نیا سیزن نومبر 2024 میں ریلیز ہوگا۔