معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے نے انکشاف کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کی وجہ سے انہوں نے فیشن میں دلچسپی لینا شروع کی۔
حال ہی میں معروف فیشن ڈیزائنر نے محب مرزا کے پروگرام ‘دی ناک ناک شو’ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ والدین کے درمیان علیحدگی کے بعد وہ اپنی والدہ کی ملازمت کی وجہ سے کچھ عرصہ لندن میں رہے جس دوران انہوں نے دی رائل ویڈنگ میں شرکت کی تھی اور شہزادی ڈیانا کو خوبصورت لباس میں گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا تھا۔
ایچ ایس وائے نے بتایا کہ شہزادہ ولیم جب پاکستان آئے تھے تو میں نے انھیں بتایا تھا کہ اُن کی والدہ کی وجہ سے میں نے فیشن میں دلچسپی لینا شروع کی تھی اور آج میں جہاں پر بھی ہوں اس میں شہزادی ڈیانا کا بہت بڑا کردار ہے۔
اس سے قبل ایچ ایس وائے نے انکشاف کیا تھا کہ کئی بین الاقوامی اداکار بھی انھیں سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں ۔