‘میر جعفر کابیانیہ خوب اچھالنا ہے’ عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز آڈیو آگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

مبینہ آڈیو میں اسد عمر کہتے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائٹ میں یہ جو ہم اب کررہےہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔

اس پر عمران خان نے کہا کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہےہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک  اثر (امپیکٹ) چلا گیا ہے۔

اس دوران شیریں مزاری کہتی ہیں کہ  چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتےہیں۔

اس پر عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتےہیں کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو جو بھی جائے اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو لیکن میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے۔ 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی آج یہ دوسری آڈیو لیک ہوئی ہے اور اس سے قبل مبینہ آڈیو میں عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ پر گفتگو کی ہے۔

اس سے قبل سائفر سے متعلق 2 مبینہ آڈیو بھی لیک ہوئی ہیں اور وہ گزشتہ دنوں ہیکرز کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔

Related Posts