ہنری کیول کا سُپر مین کے طور پر واپسی سے انکار، مداح افسردہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالی ووڈ اسٹار ہنری کیول نے سُپر مین کے طور پر واپس آنے سے انکار کردیا، جس سے اُن کے مداح افسردہ ہوگئے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ وہ سُپر مین سیریز کو الواع کہہ رہے ہیں۔

مین آف اسٹیل اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری ابھی ابھی جیمز گن اور پیٹر سیفران سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ افسوسناک خبر ہے کہ میں اب سپرمین کے طور پر واپس نہیں آؤں گا۔ اسٹوڈیو کی طرف سے اکتوبر میں میری واپسی کا اعلان کرنے کے بعد یہ خبر آسان نہیں ہے، مگر  یہی زندگی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Henry Cavill (@henrycavill)

ہنری کیول نے سپرمین سیریز کے تخلیق کار جیمز گن اور پیٹر کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سالوں تک انہیں محبت دینے والے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ہنری کیول نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں تصدیق کی تھی کہ وہ سپرمین کے طور پر واپس اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

یہ اعلان بلیک ایڈم کے درمیانی کریڈٹ سین میں سپرمین کے مختصر کردار کے بعد سامنے آیا تھا  تاہم اب انہوں نے اس مشہورِ زمانہ سیریز کو الودارع کہہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ جیمز گن نے اعلان کیا ہے کہ سُپرمین سیریز کا نیا ایڈیشن جلد آئے گا تاہم سُپر مین کا کردار کون ادا کرے گا اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں جبکہ ہنری کا کہنا ہے کہ وہ مختلف ڈی سی کامکس کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Related Posts