لوگوں کی مدد کیا کریں، اللہ بدلہ دے گا، ثناء خان کا مداحوں کو پیغام

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
لوگوں کی مدد کیا کریں، اللہ بدلہ دے گا، ثناء خان کا مداحوں کو پیغام
لوگوں کی مدد کیا کریں، اللہ بدلہ دے گا، ثناء خان کا مداحوں کو پیغام

ممبئی: بھارتی سابق اداکارہ ثناء خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر دوسروں کی مدد کرنے سے متعلق ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا گیا ہے،جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے پیغام کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

مفتی انس سے شادی کے بعد زیادہ مشہور ہونے والی اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر اور خود سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز تو شیئر کرتی ہی رہتی ہیں ساتھ میں اپنے مداحوں کی اصلاح کے لیے اسلامی تعلیمات اور آخرت سے متعلق بھی اہم اور معنی خیز پیغام جاری کرتی رہتی ہیں، جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ثناء خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، سابق اداکارہ ثناء خان کریم رنگ کے حجاب میں نہایت دلکش نظر آرہی ہیں، ثنا خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’لوگوں کے کام آیا کریں اور اُن کی مدد کیا کریں، چاہے کوئی آپ کے کام آئے، مدد کرے یا نہیں، اس کا بدلہ آ پ کو اللہ دے گا، دنیا اور آخرت میں بھی۔‘

اُن کا اپنی ویڈیو میں مزید کہنا ہے کہ ’جو لوگ کہتے ہیں کہ لوگ ہمیں استعمال کر لیتے ہیں ہم سب کی مدد کرتے ہیں اور سب کے کام آتے ہیں مگر پلٹ کر کوئی ہماری مدد نہیں کرتا تو یہ اُن کے لیے جواب ہے۔‘

گزشتہ سال عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی اداکارہ ثناء خان سوشل میڈیا پر شادی کے بعد بھی کافی متحرک نظر ہوگئی ہیں اور وہ آئے روز اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Related Posts