کراچی میں سیلابی صورتحال کے دوران شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی رومانیہ کے سفیر سے ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو
آرمی چیف کی رومانیہ کے سفیر سے ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلیٰ عسکری حکام کو کراچی سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے دوران مشکلات میں پھنسے ہوئے شہریوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے کراچی میں کور کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب کے دوران ریلیف آپریشنز میں عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف  نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران کراچی اور اندرونِ سندھ کے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ پاک فوج امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کو مشکلات کا شکار آبادیوں کی مدد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہوں گے تاکہ عوام کی مشکلات کا تدارک کیا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم، آرمی چیف کراچی سمیت سندھ بھر کی حالت پر نوٹس لیں۔ کراچی کے شہری بے یارومددگار ہیں سندھ حکومت روائتی غفلت میں مصروف ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز بیان میں  کہا کہ کراچی کو بارشوں سے زیادہ سندھ حکومت کی نااہلی سے نقصان ہورہا ہے۔ روشنیوں کے شہر کو سندھ حکومت نے اندھیروں اور پانی میں ڈبو دیا ہے۔ شہری روڈوں پر خوار و پریشان ہورہے ہیں  اور صوبائی وزرا کہیں نظر نہیں آرہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کراچی  کی حالت پر نوٹس لیں، خرم شیر زمان

Related Posts