گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجرز سمیت 4 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجرز سمیت 4 جوان شہید
گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجرز سمیت 4 جوان شہید

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ کے قریب پیش آیا جہاں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق منی مرگ میں فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوا جب پاک فوج کے شہید سپاہی عبدالقدیر کے جسدِ خاکی کو اسکردو منتقل کیا جارہا تھا۔

اعلامیے کے مطابق پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق سمیت قوم کے 4 ہونہار سپوت فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے مطابق پائلٹ میجر ایاز حسین کا تعلق اسکردو کے علاقے کھبلو سے تھا جو شہرِ قائد کے علاقے ملیر کے رہائشی تھے، نائک انضمام اور سپاہی فاروق کا تعلق بالترتیب پنجاب کے شہروں چکوال اور ساہیوال سے تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج تمام مشکلات میں قوم کی امیدوں پر پوری اترے گی، آرمی چیف 

Related Posts