لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز سے جاری بارش سے معمولات زندگی معطل ہو گئے، محکمہ موسمیات نے آج بد ھ سے بارش کا سلسلہ تھمنے کی نوید سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کی وجہ سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا بلکہ شہریوں کی روزمرہ کے معمولات زندگی متاثر ہیں اور معمول کی سر گرمیاں معطل کر دی گئیں۔
ملتان، فیصل آباد، قصور، صادق آباد، ہارون آباد، اٹک سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ بارش کی وجہ سے گزشتہ روز بھی ڈسکو ز کے فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے گھنٹوں بجلی بندرہی۔
یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی