محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرچکا ہے جس کی بدولت شہر میں طوفانی بارش متوقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں موجود ہے، کراچی میں آج رات اور کل اس سسٹم کے تحت تیز بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح موسم خوشگوار رہا لیکن شہر کے مختلف علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کی بدولت حبس بڑھنے لگی جس کے بعد شہر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے کراچی میں مون سون کی بارشوں سے بعض سڑکوں اور پلوں پر پانی جمع ہوگیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے سسٹم کی شدت اب بھی بر قرار ہے، سندھ کے مختلف مقامات پر اس سسٹم نے اچھی بارش برسائی ہے، سسٹم 18 جولائی تک سندھ پر اثر انداز رہے گا۔