کراچی : سندھ میں گرمی کی نئی لہر داخل ہوگئی ، درجہ حرارت 44سے45 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، موجودہ لہر اس سے قبل کی گرمی سے کافی شدید ہوگی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، شہریوں کو دن میں گھروں میں رہنے اور پانی زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں موجودہ گرمی کی لہر میں کل سے شدت آئے گی اور اگلے چار سے پانچ روز کراچی سمیت سندھ میں شدید گرمی پڑے گی لو بھی چل سکتی ہے۔
12 اپریل کی شام سے سمندری ہوائیں شروع ہونگی اور 13،14 تیز سمندری ہوائیں چلیں گی اور باقاعدہ سمندری ہوائیں شروع ہوجائیں گی جس کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی ،گلستان سوسائٹی و قائد آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 24 ہوگئی