ملک کے متعدد علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرمی کی شدت
(فوٹو: سائیٹیک ڈیلی)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے، گرمی سے متأثر ہونے والے علاقوں میں سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے آئندہ 5 روز تک دن کے وقت درجہ حرارت معمول کے مقابلے میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔ وسطی و بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی گرمی بڑھے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی پیر سے لے کر جمعۃ المبارک تک درجۂ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافے اور  گرمی کی لہر کے باعث دن کے وقت، آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی خدشہ ہے۔

ہفتے کے روز ملک بھر میں سب سے زیادہ گرمی نواب شاہ، حیدر آباد اور دادو میں پڑی، جہاں درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے کم رہا۔

خاص طور پر کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری، ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور میں 37 ڈگری، پشاور اور لاہور میں 35 ڈگری، اسلام آباد اور کوئۓہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر عوام کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts