سرگودھا میں دلخراش واقعہ، 6 معصوم بچیاں جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقے جناح کالونی میں دلخراش حادثے میں 6 معصوم بچیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلخراش واقعہ اس وقت پیش آیا جب 6 بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چھپ گئی۔

اطلاعات کے مطابق اہل خانہ گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم کو صاف کرنے کے بعد باہر گئے تھے، بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئی تھیں، دم گھٹنے پر بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

دلخراش واقعے میں جان کی بازی ہارنے والی چھ بچیوں کی عمریں ایک سے آٹھ سال کے درمیان تھیں۔ ریسکیو ذرائع  کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں ۔

Related Posts