سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمت میں اضافے کیخلاف سماعت ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمت میں اضافے کیخلاف سماعت ملتوی
سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمت میں اضافے کیخلاف سماعت ملتوی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت بغیر کوئی کارروائی کیے ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران کمشنر کراچی نے پیشرفت رپورٹ پیش کردی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے اختیارات چیلنج

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کس کس چیز کی قیمتوں کا تعین کرنے کا حکم دے؟ کل کو کہیں گے کہ چینی اور آٹے کی قیمتوں کا تعین بھی عدالت کرے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین عدالت کا کام نہیں۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دئیے کہ جانوروں کا چارہ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ بھینسیں کون سا چارہ کھاتی ہیں اور وہ کتنا مہنگا ہوگیا ہے؟جو کام عدالت کا نہیں، وہ ہم کیسے کرسکتے ہیں؟ عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے اختیارات سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈی جی بیورو، کمشنر کراچی اور دیگر حکام سے جواب طلب کرلیا۔ 

آج سے 5 روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے تمام فریقین کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا۔طارق منصور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 12 سال پہلے دودھ کی قیمتوں کے تعین اور چھاپوں کا اختیار کمشنر کراچی کو دیا گیا تھا۔

Related Posts