اسلام آباد: عدالتِ عظمیٰ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق تمام میڈیا چینلز پر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر کیس کی سماعت اور عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کی جائے گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
گورنر سندھ ترکیہ میں کیا کررہے ہیں؟
ملک کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر کیس کی سماعت سپریم کورٹ سے براہِ راست نشر کی گئی۔ گزشتہ سماعت نشر کیے جانے سے عوام کا سپریم کورٹ اور عدلیہ پر اعتماد بحال ہورہا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر جمع کرائے گئے سوالات کے جوابات میں حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 8 رکنی بینچ نے قانون کو معطل کردیا جو غیر آئینی اقدام تھا۔ سابق چیف جسٹس نے معطلی فیصلہ دینے سے قبل کی۔
قبل ازیں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کی 5 جبکہ موجودہ فل کورٹ بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی 1سماعت کی۔ 13 اپریل کو پہلی سماعت کے موقعے پر سپریم کورٹ نے حکمِ امتناع جاری کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت از خود نوٹس اور بینچ تشکیل دینے کا اختیار سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز کی کمیٹی کو دے دیا گیا، بادی النظر میں پروسیجر ایکٹ چیف جسٹس کے اختیارات کو محدود کرتا ہے۔