52لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں،یاسمین راشد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

52لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں،یاسمین راشد
52لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں،یاسمین راشد

لاہور:وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے جناح ہسپتال میں نئے رینل ٹرانسپلانٹیشن سنٹر اور لیبرروم کا افتتاح کردیا۔صوبائی وزیر صحت نے ڈائیلسز سنٹراور لیبرروم میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ جناح ہسپتال میں رینل ٹرانسپلانٹیشن سنٹرکے قیام میں فرینڈزآف جناح ہسپتال کے مشکورہیں۔صحت کے شعبہ میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

مشکل حالات کے باوجودعوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔حکومت میں آنے کے بعد ایک سوارب روپے کے قرض کا تحفہ ملا۔حکومت پنجاب کے ذمے 32ارب روپے تھے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہم نے 9نئے سرکاری ہسپتال بنانے کا وعدہ کیاتھا۔چاربڑے ہسپتال زیر تعمیرہیں۔ملتان میں چاردہائیوں کے بعدنشتر2تعمیرہورہاہے۔پانچ مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کا پی سی ون منظورہوچکاہے۔

ہم نے لاہورکوکبھی بھی پنجاب نہیں سمجھا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کررہے ہیں۔ پچھلی حکومت کے نامکمل منصوبے بھی مکمل کئے جارہے ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار32ہزارپروفیشنلز کی100فیصد میرٹ پر بھرتی کی گئی ہے۔52لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے کورونا وائرس کے دوران مثالی فرائض سرانجام دئیے۔

صوبائی وزیر صحت نے جناح ہسپتال کے مریضوں کیلئے آسانی پیداکرنے کیلئے گوہراعجاز کا شکریہ اداکیا۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرعارف تجمل نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی آمدپر ان کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ہمیشہ مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے لازوال خدمات سرانجام دیں۔وزیر صحت نے ہمیشہ سرپرستی فرماکرہمارا حوصلہ بڑھایاہے۔

Related Posts