مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن ٹک ٹاکر علشبہ انجم کی ٹک ٹاکر عفان ملک کے ساتھ منگنی ختم ہوگئی ہے۔
علشبہ انجم اور عفان ملک کی منگنی کی پروقار تقریب گزشتہ سال ستمبر میں منعقد ہوئی تھی جس کی متعدد خوبصورت تصاویر کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
علشبہ اور عفان کی منگنی ٹوٹنے سے متعلق گزشتہ کئی روز سے افواہیں زیرِ گردش تھیں تاہم اب عفان ملک نے اس کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔
عفان ملک نے علشبہ انجم کے ساتھ اپنی منگنی کے ٹوٹنے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے جبکہ علشبہ انجم اپنی منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوچھے جانے والے سوالات کا جواب نہیں دے رہی ہیں۔
عفان ملک نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس پر ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ”کیا آپ کی منگنی ختم ہو گئی ہے؟”اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر نے لکھا کہ “ہاں۔”
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر و یوٹیوبر علشبہ انجم اور عفان ملک دونوں نے اپنے پروفائلز سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں، جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم اور عفان ملک کی منگنی ٹوٹنے پر شائقین ملے جلے ردِعمل کا اظہار کررہے ہیں۔