شائقین کرکٹ نے حسن علی کو اہم کیچ چھوڑنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شائقین کرکٹ نے حسن علی کو اہم کیچ چھوڑنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
شائقین کرکٹ نے حسن علی کو اہم کیچ چھوڑنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اہم موقع پر کیچ چھوڑنے پر حسن علی کو شائقین کرکٹ نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہے کہ حسن علی کا کیچ چھوڑنا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور میچ پاکستان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گیا، آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 177رنز اسکور کئے، جس کے تعاقب میں 19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا۔

حسن علی کا کیچ چھوڑنا تھا اور میچ کا پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنا تھا، اتنے اہم موقع پرکیچ ڈراپ ہونے کے بعد ویڈ نے شاہین کو مسلسل 3 چھکے لگا کر فتح پاکستان سے چھین لی۔

اہم موقع پر حسن علی کی جانب سے کیچ چھوڑنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور حسن علی پر نہ رکنے والا میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے پوسٹ کی جس میں چند خواتین پسٹل لے کر کھڑی ہیں، صارف نے لکھا ہے کہ پاکستانی حسن علی کا انتظار کررہے ہیں۔اس کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے میمز پوسٹ کرنے کا سلسہ جاری ہے جن میں سے چند یہ ہیں۔

مزید پڑھیں: شاداب خان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ایک صارف نے تصویرکا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حسن علی نے ورلڈکپ ڈراپ کردیا۔ایک پوسٹ میں صارف نے حسن علی کی مزاحیہ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کیمرے میں جھانک رہے ہیں۔