محمد حسنین باؤلنگ ایکشن درست کرکے جلد میدان میں واپسی کیلئے عزم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Hasnain vows comeback after bowling action found illegal

لاہور: پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد پابندی کے فیصلے پر کہا ہے کہ پابندی کا مقصد مضبوط واپسی ہے، جلد میدان میں آؤں گا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‘میں پاکستان سپر لیگ اور اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ نامیرے لیے ایک مشکل کامہے۔ میں اپنی کمزوریوں کو بہتر کرنے کے بعد واپس آؤں گا۔ امید ہے کہ آپ حسنین کا ایک بدلا ہوا اور بہتر روپ دیکھیں گے۔

یادرہے کہ بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو کرکٹ آسٹریلیا نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:محمد حسنین پر کرکٹ کے دروازے بند،پی ایس ایل سے بھی آؤٹ

2 جنوری کو سڈنی تھنڈرز کے ساتھ بی بی ایل ڈیبیو کے بعد امپائر جیرارڈ ابوڈ نے ان کی باؤلنگ پر اعتراض اٹھایا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں نوجوان فاسٹ بولر کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انہیں ہر قسم کی کرکٹ میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا ہے، حسنین ایکشن کی درستگی تک بولنگ کے لیے معطل رہیں گے۔

Related Posts