کیا اسکویڈ گیم سیزن 3 کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

جنوبی کوریا کے مشہور ڈراما اسکویڈ گیم کے شائقین میں بڑا جوش و خروش پایا جا رہا ہے، کیونکہ سیزن 3 کے ٹیزر کی ریلیز کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

اگرچہ Netflix نے ابھی تک آنے والے سیزن کے لیے کوئی آفیشل ٹیزر جاری نہیں کیا ہے، تاہم اسکرین کلچر پر حال ہی میں اس کا ایک ٹریلر ضرور سامنے آیا ہے اور جناب یہ ٹریلر سامنے آتے ہی صرف 19 گھنٹوں میں اس پر شائقین کے 290,000 سے زائد کمنٹس آگئے ہیں، تاہم یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اسکرین کلچر اسکویڈ گیم کا آفیشل پلیٹ فارم نہیں ہے، اور اس ٹیزر کی نیٹ فلکس سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اس اَن آفیشل ٹریلر کے ذریعے بہرحال اسکویڈ گیم واپس آ گیا ہے اور ٹریلر سے پتا چلتا ہے کہ یہ پہلے سے کہیں زیادہ تباہ کن ہے۔

سیزن 2 کے ڈرامائی اور ایکشن سے بھرے فائنل کے بعد اب بغاوتوں اور چونکا دینے والی اموات سے بھرپور مناظر والے اس تیسرے اور آخری سیزن کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

شائقین کے نام لکھے گئے خط میں سیریز کے ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہائوک نے تصدیق کی کہ سیونگ گی ہن اور فرنٹ مین کے درمیان مقابلہ سیزن 3 تک جاری رہے گا۔ ڈونگ ہائوک نے شو کے مستقبل کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنل سیزن اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ ہمارے پاس ابھی تک Netflix کی طرف سے کوئی آفیشل ٹیزر نہیں ہے، اس کے باوجود شو کے متعلق جوش و خروش آسمان کو چھو رہا ہے، تاہم شائقین کو آفیشل تفصیلات کے لیے تھوڑا اور انتظار کرنا پڑے گا، لیکن اسکرین کلچر کے اس غیر سرکاری ٹریلر کی ریلیز سے توقعات میں مزید اضافہ ہوگا، اس سے یہ امکان بھی روشن ہے کہ آفیشل ٹیزر جلد ہی ریلیز ہوگا۔

Related Posts