کیا شیر افضل مروت عمران خان کی گڈ بک سے خارج ہوگئے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم سے بھی خارج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بانی چیئرمین کی جانب سے فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت اپنے جارحانہ مزاج کے حوالے سے معروف ہیں۔ جس کے باعث ان کی ذات سے آئے دن مختلف تنازعات وابستہ ہوتے رہتے ہیں، جو بیشتر پارٹی کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کا بھی باعث بنتے ہیں۔

Related Posts