صنم تیری قسم 2، ہرشوردھن رانے کا ماروا حسین کے ساتھ کام کرنے سے انکار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Harshvardhan Rane justifies clash with Pakistani actress Mawra Hocane on Operation Sindoor
ONLINE/ FILE PHOTO

بھارتی اداکار ہرشوردھن رانے نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ اپنے حالیہ تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’اپنے ملک کی عزت کے لیے ہر حد تک جا سکتے ہیں ۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ماورا حسین نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی کارروائی “آپریشن سندور” پر شدید تنقید کی۔ اس تنقید کو جہاں پاکستانی حلقوں میں سراہا گیا، وہیں بھارت میں اسے تنقیدی نگاہ سے دیکھا گیا۔

دونوں فنکار ماضی میں فلم “صنم تیری قسم” میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، اب اس فلم کے سیکوئل میں دوبارہ کاسٹ کیے جانے کی خبروں کے بعد آمنے سامنے آ گئے۔

ہرشوردھن رانے نے فلم فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’مجھے ماورا کی باتوں پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ میری پہلی اور مسلسل ترجیح یہی ہے کہ ایسے موقعوں پر پیچھے ہٹ جاؤں۔

میں نہ اُن پر حملہ کرنا چاہتا ہوں، نہ اُن کے ملک پر۔ اسی لیے میں نے آج تک نہ اُن کے لیے، نہ اُن کے ملک کے لیے کوئی منفی لفظ استعمال کیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہاکہ وقار اس بات کا نام نہیں کہ آپ کسی کو نیچا دکھا کر خود کو بلند کریں۔ میں اپنے ملک کے لیے ضرور کھڑا ہوں گا۔

اداکار کے مطابق ماورا کے “توہین آمیز بیانات” کے بعد ان کا پہلا ردعمل یہی تھا کہ ’’میں شائستگی سے ان سے علیحدگی اختیار کرلوں اور آئندہ ان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں شامل نہ ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ ہرشوردھن رانے نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ اگر ماورا حسین کو کاسٹ کیا گیا تووہ فلم ’’صنم تیری قسم 2‘‘ میں اداکاری نہیں کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر میں کرکٹر ہوتا یا بزنس مین تب بھی یہی کرتا چونکہ میں فلم انڈسٹری میں ہوں، تو مجھے حق ہے کہ میں کسی ایسے اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دوں جو میرے ملک کو بزدل کہے۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آئندہ کسی اور پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کریں گے تو ان کا جواب تھا:’’مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتا، لیکن یہ بات واضح ہے کہ اگر کوئی فنکار میرے ملک کے وقار پر حملہ کرے گا، تو میں احترام کے ساتھ پیچھے ہٹ جاؤں گا۔‘‘

ماورا حسین نے ہرشوردھن کے اس اعلان کو محض ’’توجہ حاصل کرنے کی پی آر چال‘‘ قرار دیا تھا، جس پر رانے نے کہا:’’مجھے اپنے ملک کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، اور میں نفرت انگیز بیانات اور ذاتی حملے کبھی برداشت نہیں کرتا۔‘‘

یہ تنازع ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور اس پس منظر میں فنکاروں کے بیانات نہ صرف سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں بلکہ ان کے کیریئرز پر بھی اثر ڈال رہے ہیں۔

Related Posts