نیو یارک: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ہفتہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجتماع کے موقع پر ملاقات کی۔
ڈیوک اینڈ ڈچس آف سسیکس سینٹرل پارک میں گلوبل سٹیزن لائیو کنسرٹ میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں ، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات پر زور دینا ہے اور امیر ممالک پر زور دینا ہے کہ وہ کوویڈ 19 ویکسین کی ایک ارب خوراکیں زیادہ تر غریب اور ضرورت مند ممالک میں تقسیم کریں۔
37 سالہ ہیری اور 40 سالہ میگھن نے 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کی یاد میں بنائی گئی یادگار کا بھی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول اور نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلیسو بھی تھے۔
جوڑے نے ایک آزاد زندگی کی تعمیر کے لیے گزشتہ سال اپنے شاہی فرائض سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی، اور برطانیہ سے کیلیفورنیا منتقل ہو گئے تھے، جہاں وہ اپنے دو بچوں-دو سالہ آرچی اور للیبیٹ کے ساتھ رہتے ہیں ، جو جون میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے اپنے آرچ ویل فاؤنڈیشن کا آغاز کیا ہے اور ساتھ ہی ٹی وی شوز اور پوڈ کاسٹ بنانے کے لیے منافع بخش سودے بھی کیے ہیں۔ پچھلے ہفتے اس جوڑے کو ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں “موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ 19 ” جیسے موذی مرض کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو بڑھانے پر بحث جاری ہے۔ گزشتہ سال وبائی مرض کی شدت کی وجہ سے ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں عالمی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا۔
انتونیو گوتیرس نے جمعرات کے روز ہالینڈ کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کی تھی۔ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں گوتریس کی خصوصی وکیل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب