ورلڈ کپ، شاہین آفریدی اور حارث پاکستان کیلئے مہنگے ترین بولر بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے اہم میچ میں حارث رؤوف اور شاہین آفریدی ملک کیلئے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 90 جبکہ حارث رؤوف نے 10 اوورز میں 85 رنز دئیے جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کیلئے بھاری بھرکم ہدف دیا۔

شاہد آفریدی پاکستان کے ہیرو اور سپر اسٹار ہیں، ذکا اشرف

کیوی ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 402 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس کے بعد قومی ٹیم کے بیٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔ شاہین آفریدی 10 اوورز میں 90 رنز دینے کے ساتھ ساتھ کوئی وکٹ لینے میں بھی ناکام نظر آئے۔

دوسری جانب حارث رؤوف نے 10 اوورز میں 85 رنز کے عوض کیوی ٹیم کے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد وسیم جونیئر نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کامیاب رہے۔ وسیم جونیئر نے 60رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 68رنز پر گری، دوسری 248، تیسری 261، چوتھی 318، پانچویں 345 جبکہ چھٹی 388 کے مجموعی اسکور پر گری۔ محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤوف، افتخار احمد اور حسن علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Related Posts