شوہر کے ساتھ نجی دورے پر ترکی جارہی ہوں، جلد واپسی ہوگی۔حریم شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوہر کے ساتھ نجی دورے پر ترکی جارہی ہوں، جلد واپسی ہوگی۔حریم شاہ
شوہر کے ساتھ نجی دورے پر ترکی جارہی ہوں، جلد واپسی ہوگی۔حریم شاہ

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ نجی دورے پر ترکی جارہی ہوں جہاں سے جلد واپسی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے کے بعد حریم شاہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔ نجی ٹی وی کے انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے کہا کہ میں نے مداحوں سے گزارش کی تھی کہ کچھ روز تک میرے شوہر کی شناخت مخفی رکھیں لیکن سوشل میڈیا اور کئی میڈیا چینلز نے بھی میرا نام مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ جوڑا۔ ساری ویڈیوز اور خبریں بے بنیاد ہیں۔

انٹرویو کے دوران معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ میں نے کسی شخصیت کا نام نہیں لیا۔ میں اعلانیہ بتاؤں گی کہ میرے شوہر کا کیا نام ہے۔ میری پہلی شادی اور طلاق کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبریں غلط ہیں۔ نہ میری کوئی اولاد ہوئی، نہ شادی اور طلاق ہوئی۔ کوئی بوائے فرینڈ بھی نہیں بنایا۔ شوہر کے ساتھ جلد ترکی جارہی ہوں۔ کئی پراجیکٹس پر کام کرنے کے باعث یہ دورہ ضروری ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ ہم نے مسنون طریقے سے شادی کی ہے جس میں میرے والدین شریک نہیں ہوئے کیونکہ وہ میڈیا میں آنے کے خلاف تھے۔ میری شادی ڈیڑھ ہفتہ پہلے جمعرات کے دن ہوئی تھی۔ شادی کے اگلے روز جمعے کی نماز بھی پڑھی۔ مجھے روایتی طور پر دلہن بنا کر نہیں بٹھایا گیا، شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں اور برائیڈل شوٹ بھی نہیں ہوا۔

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، یہ کئی بار کہہ چکی ہوں لیکن پیپلز پارٹی اور بے نظیر بھٹو کو بھی پسند کرتی ہوں۔ شوہر کی خاص بات شادی سے قبل خواب نہ دکھانا ہے جو اپنی پہلی شادی، بیوی اور بچوں کے بارے میں سب کچھ سچ بتا چکے ہیں۔ انہوں نے خود پروپوز کیا اور میں نے 2 سے 3 روز کا وقت مانگنے کے بعد ہاں کی۔

حیرت انگیز طور پر طویل انٹرویو کے باوجود ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے گریز جاری رکھا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ ناصر حسین شاہ ہی ان کے شوہر ہیں یا نہیں؟ حریم شاہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر کو ذاتی طور پر 3، 4 ماہ قبل جانتی تھی لیکن دوستی یا باہمی تعلق استوار نہیں ہوسکا۔ 2 سے 3 بار ملاقات ہوئی، دیکھنے کا اتفاق ہوا اور شادی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: الفاظ کے چناؤ سے نہیں لگتا کہ شرمین عبید آسکر ایوارڈ یافتہ ہیں۔سونیا حسین

Related Posts