عمران خان کی گرفتاری، حریم شاہ کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنیکی دھمکی پر عمل کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا؟ لیکن کس جرم میں
متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا؟ لیکن کس جرم میں

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دھمکی دی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ساری ویڈیوز اپ لوڈ کردوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد دھمکی پر عمل کا اعلان بھی کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حریم شاہ نے کہا کہ سننے والے سن لیں، اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

حریم شاہ نے میئر کراچی کی نا زیبا تصویریں لیک کر دیں

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1687734009868976128

عمران خان کی گرفتاری کے بعد حریم شاہ نے اپنی دھمکی پر عملدرآمد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے عزیز ہم وطنو، تھوڑی دیر تک اہم ویڈیو پیغام جاری کروں گی۔ 

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1687736905431916545

گرفتاری سے قبل حریم شاہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اپنے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ میرے اس ٹویٹ کو کہ میں عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں تمام ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کروں گی، جتنا پھیلا سکتے ہیں، پھیلا دیں۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں حریم شاہ نے کہا کہ عمران خان کا جرم یہ ہے کہ وہ اس ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا ہے، وہ غریبوں کے بارے میں سوچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جرم یہ ہے کہ وہ اس ملک کی اشرافیہ کو بے نقاب کرتا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کا جرم یہ ہے کہ وہ مافیا کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔ 

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1687739875389251584

خیال رہے کہ اس سے قبل متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے نشانے پر نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب آگئے۔

حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آج سے 2 ماہ قبل  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی چند نامناسب تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نئے میئر نے امریکا کے ڈانس کلب میں انجوائے کیا۔ 

 

Related Posts