حریم شاہ نے علیزہ سحر کی فحش ویڈیو لیک ہونے کی مذمت کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اسٹارحریم شاہ نے ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کی مذمت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں حریم شاہ نے کہا کہ کل سے پاکستان کے ہوس پرست مرد ٹک ٹاک اسٹار علیزہ سحر کی غیراخلاقی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی نے غلطی کرلی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر جگہ پر اس کی تشہیر کی جائے۔ کیا اُن میں شرم اور حیا ختم ہوگئی ہے؟

ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی فحش ویڈیو کس نے لیک کی؟

حال ہی میں ایک اکاؤنٹ سے ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کردی گئیں جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو لیک ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹوئٹ سامنے آئی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ علیزہ سحر نے بدنامی کے خوف سے خودکشی کرلی ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ٹک ٹاکر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک اس شخص کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس نے معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کی نجی ویڈیوز لیک کی ہیں۔

علیزہ سحر کا شمار پاکستان کے معروف ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جن کے اکاؤنٹ پر چاہنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے، وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے دیہات کی زندگی کو اجاگر کرتی ہیں۔

Related Posts