استنبول: متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے سے مکر گئیں، شوہر کا نام میڈیا کو بتاتے ہوئے پہلے کی باتوں کو مذاق قرار دیدیا۔
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کاکہنا ہے کہ ان کے شوہر کانام بلال شاہ ہے اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور ان کے والد، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بہت قریب ہیں۔
حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ ایک اور سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔حریم شاہ کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی سیلفی میں حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔
حریم شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں۔تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حریم شاہ نے اسی شخص کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کے انبار لگا دئیے۔
حریم شاہ کی پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے پہلے اپنی زندگی کہا اور پھر بادشاہ قرار دے دیا؟
رواں برس جون کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے شریکِ حیات کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جس سے مداح ورطۂ حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے مبینہ شریکِ حیات کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں حریم شاہ نے میری زندگی کے الفاظ لکھ کر مداحوں کی مشکل آسان کردی۔
مزید پڑھیں: حریم شاہ نے شریکِ حیات کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی