پاکستانی اداکارہ ہانیہ خان نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی مجھے روک سکے تو روک کر دکھائے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے ہانیہ کے تیسری بیوی ہونے کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ طوبیٰ میری واحد اہلیہ ہیں تاہم اداکارہ و ماڈل ہانیہ خان مزید ثبوت اور نکاح کی تفصیلات منظرِ عام پر لے آئیں۔
اداکارہ ہانیہ خان نے گزشتہ شب فیس بک پر براہِ راست سامنے آ کر کہا کہ میں اور عامر لیاقت حسین نکاح کرکے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ایمان زارا، عدیل سوری اور معیز عمر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
ماڈل ہانیہ خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے میرے والد کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور جب میں اسلام آباد جارہی تھی تو میرے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ میں عامر لیاقت حسین کو بے نقاب کرکے رہوں گی۔
ہانیہ خان نے کہا کہ اگر کوئی روک سکے تو روک لے جبکہ عامر لیاقت حسین ہر سٹیلائٹ چینل پر پائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے طوبیٰ عامر پر کالا جادو کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: احسن خان عیدالفطر سے قبل کپڑے کی نئی برانڈ متعارف کرانے کیلئے تیار