اسرائیل مسجد اقصیٰ کیخلاف سازشیں آگے بڑھا رہا ہے، حاجی حنیف طیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم حاجی حنیف طیب نے اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصیٰ (فلسطین) میں توہین آمیز رویہ کی مذمت کی ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حنیف طیب نے کہا کہ اسرائیلی ریاست اور اس کے تمام ریاستی ادارے اپنے ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے اور مسجد اقصیٰ کے حوالے اپنی سازشیں آگے بڑھا رہا ہے، او آئی سی اور مسلم حکمران مذمتی بیانات سے باہر نکل کر قبلہ اول کے تحفظ کیلئے بیدار ہو اور اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ صیہونیوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے اور گستاخیوں کو روکا نہیں جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کی انتہا پسند حکومت نے عرب اتحادیوں کیلئے مشکل کھڑی کردی

حنیف طیب نے کہا کہ اسرائیلی وزیر کی صہیونی فورسز کے مسلح جتھے کی بھاری نفری کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے دورے اور جوتوں سمیت گھس کر بےحرمتی کرنا عبادت گاہوں کے تقدس پر عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا یہ اچھی طرح جان لے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، جس طرح ہم حرمین شریفین کی توہین برداشت نہیں کر پاتے اسی طرح مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، بے ادبی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز دورے کی مذمت کریں اور آئندہ اس سلسلے کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Related Posts