ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کرائی یا نہیں؟ اصل حقائق سامنے آ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کرائی یا نہیں؟ اصل حقائق سامنے آ گئے
ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کرائی یا نہیں؟ اصل حقائق سامنے آ گئے

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کرائی یا نہیں؟ اس سوال کا جواب انہوں نے ایک ویڈیو کے دوران خود دے دیا اور اصل حقائق عوام کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکاراؤں کی طرح پاکستان میں بھی خوبصورت نظر آنے کیلئے ہانیہ عامر کے ہونٹوں کی سرجری کی غیر مصدقہ خبریں سوشل میڈیا پر عام ہوئیں جنہیں بعض اہم نیوز چینلز نے بھی شائع کیا۔

تاہم آج اپنی ایک ویڈیو میں اداکارہ و گلوکارہ ہانیہ عامر نے اس سوال کا جواب خود دیتے ہوئے ایسی تمام تر خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ انہوں نے خوبصورت نظر آنے کیلئے ہونٹوں کی کوئی سرجری کرائی تھی۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے بتایا کہ ایک فوٹو فلٹر کے ذریعے ہونٹوں کو چھوٹا اور بڑا کیا جاسکتا ہے جس کا غلطی سے استعمال ہوا اور اس کے بارے میں مجھے بر وقت آگاہ نہیں کیا جاسکا جس کے باعث یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم اور ڈرامہ  انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصاویروائرل ہو گئیں جن پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی۔

عوام الناس کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ اگر ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے تو انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔عموماً میڈیا نمائندگان اور شوبز کے فنکار عوام میں پذیرائی حاصل کرنے اور مزید خوبصورت لگنے کیلئے سرجری کرواتے ہیں جو ایک فیشن بنتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہانیہ عامر کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید جاری

Related Posts