پاکستان 37سال بعد پھر چیمپین، حمزہ خان نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپین شپ جیت لی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان کے جواں سال پلیئر حمزہ خان نے فائنل میچ میں مصر کے کھلاڑی کو شکست دے کر عالمی جونیئر اسکواش چیمپین شپ جیت لی ہے۔پاکستان نے یہ چیمپین شپ 37سال کے بعد اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کھلاڑی نے طویل عرصے بعد تاریخ رقم کردی۔ حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ جیتنے کیلئے فائنل میچ میں مصر کے کھلاڑی کو 3-2 سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، حمزہ خان فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو فائنل میچ میں ہرا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ جان شیر خان نے 1986 میں عالمی جونیئر چیمپین شپ کا اعزاز پاکستان کے نام کیا تھا، جس کے بعد سے انتظار طویل ہوتا گیا۔

حمزہ خان نے پاکستان کا 37سالہ طویل انتظار ختم کردیا۔ پاکستان جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں عالمی نمبر1 کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ اسکواش پلیئر حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دی تھی۔ 

فرانس کو شکست دینے پر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے حمزہ خان نے پاکستان کو 15سال بعد ورلڈ جونیئرز کے فائنل تک پہنچایا تھا۔ انہوں نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو بھی 3-2 سے شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ 

 

Related Posts