اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے نکات پورے کرنے کیلئے پاکستان چیلنجز کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے دونوں ایکشن پلانز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان نے 7 میں سے 4 نکات پر عملدرآمد کر لیا جو ایف اے ٹی ایف کی تاریخ میں منفرد کامیابی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا ڈالر مہنگا ہونے کے حق میں بیان، محمد زبیر کی تنقید
مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا
ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں ایف اے ٹی ایف کیلئے جو 27 نکات دئیے گئے تھے، ان میں سے 26 پر پہلے ہی عملدرآمد مکمل ہے۔ زیادہ تر ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا ہے۔
Now only some countries do not agree with the majority on progress made by Pak on the TF action plan. We are getting closer to consensus numbers inspite of "challenges".
Our technical stance will be vindicated soon InshAllah.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 21, 2021
حماد اظہر نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر پیش رفت کے حوالے سے اکثر ممالک کی رائے سے متفق نہیں۔ ہم چیلنجز کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمارا تکنیکی مؤقف جلد کامیابی حاصل کرے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سامنے آیا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ڈاکٹر مارکوس پلییئر کی صدارت میں پلینری ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا، جس میں عالمی اداروں کی جانب سے نمائندگان شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ