غزہ میں حماس اب کبھی حکومت نہیں بنائے گی، بائیڈن

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اب کبھی بھی حماس کی حکومت نہیں بن پائے گی بلکہ یہاں اب فلسطینی اتھارٹی حکومت بنائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ ہم خطے میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خاتون سینیٹر کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ساتھی رکن سینیٹ گرفتار

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی ان ’’کوششوں‘‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے اور غزہ پر بھی حکومت سنبھالنا ہوگی۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہی حکومتی ڈھانچے کے نیچے آنا ہوگا۔ اس مسئلے کا پائیدار حل ’’دو ریاستوں‘‘ اسرائیل اور فلسطین کا قیام ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے غزہ میں طویل عرصے تک اپنی فوجوں کی تعیناتی کے ارادے پر کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی یا اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کریں گے۔ غزہ کے محاصرے اور ناکہ بندی کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے مزید لکھا کہ میں نے اسرائیلی لیڈروں پر زور دیا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر انتہا پسندانہ حملوں اور تشدد کے حامی نہیں، ان واقعات کو روکا جائے اور ایسا کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

Related Posts