مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز نے یرغمال 3 اسرائیلی خواتین کا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
ویڈیو میں اسرائیلی خواتین نے وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کیا اور کہا کہ ہم عام شہری تمہاری سیاسی اور فوجی پالیسیوں کی قیمت چکا رہے ہیں۔
اسرائیلی خواتین کا کہنا تھاکہ 23 روز سے حماس کی قید میں ہیں، حکومت نے بچانے کےلیے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا۔
اسرائیل ناجائز ریاست، اس کی تباہی کیلئے دعا گو ہوں، امریکی یہودی رہنما
اسرائیلی خواتین کا کہنا تھاکہ 23 روز سے حماس کی قید میں ہیں، حکومت نے بچانے کےلیے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا۔
یرغمالی اسرائیلی خواتین نے کہا کہ نیتن یاہو تمہاری غلط پالیسیاں اور ہٹ دھرمی ہماری جان لیں گی، ہمیں اسی لمحے قید سے رہا کرنے میں مدد کرو، 7 اکتوبر کو حملوں کے وقت ہماری حفاظت کےلیے کوئی فوج نہیں تھی اور نیتن یاہو ان حملوں کا اکیلا ذمہ دار ہے۔
اسرائیلی خواتین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بچانے کے لیے اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہا کرو۔
دوسری جانب حماس کی قید میں یرغمالی خواتین کے ویڈیو پیغام پر اسرائیلی وزیراعظم نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ حماس کی جانب سے نشرکی جانے والی ویڈیو نفسیاتی پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا دل تمہارے ساتھ ہے، یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔