حماس نے اسرائیل کیلئے جاسوسی پر دو فلسطینیوں کو پھانسی دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجموعی طور پر پانچ افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔

غزہ کی پٹی کی حکمران جماعت حماس (فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت) نے قوم سے غداری اور اسرائیل کیلئے جاسوسی سمیت دیگر سنگین جرائم کی پاداش پانچ شہریوں کو پھانسی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

یہودیوں اور پاکستانیوں کی توہین پر برطانوی پولیس افسر معطل

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے تمام سزا پانے والوں کو اپنے دفاع کا پورا حق اور موقع دیا گیا مگر دفاع میں ناکامی پر انہیں سزا سنادی گئی۔

ان میں سے تین مختلف سنگین جرائم میں ملوث تھے جبکہ دیگر دو نے قومی مفاد اور فلسطینی کاز کے خلاف اسرائیل کی مدد کی تھی۔ ان پر یہ الزام ثابت ہو گیا تھا۔

Related Posts