یو اے ای سے طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر پاکستان پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای سے طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر پاکستان پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: متحدہ امارات کی ایئرفورس کا خصوصی طیارہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی امداد لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق سی تھرٹی طیارہ ابوظہبی سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچا ہے، جس میں امدادی سامان میں خیمے،ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام نے طیارے کا استقبال کیا اور امدادی سامان وصول کیا۔

مزید پڑھیں:سندھ، حکومت نے سیہون اور دادو بچانے کیلئے منچھر جھیل کو کٹ لگا دیا

گزشتہ روز ترکیہ سے سیلاب زدگان کے لئے امداد لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچا تھا، جس کا استقبال وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کیا تھا اور ترکی کی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا تھا۔

Related Posts