کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ، انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ آدھی مہمان کرکٹ ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کے 304 رنز پر آل آؤٹ کے جواب میں انگلش کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صرف 1 کے مجموعی اسکور پر اوپنر زیک کراؤلی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عماد وسیم کی 34ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

زیک کراؤلی کو قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ بین ڈکٹ بھی 58 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ انگلینڈ کی تیسری وکٹ بھی 58 کے اسکور پر گری جب جو روٹ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

جو روٹ کو نعمان علی کی گیند پر آغا سلمان نے کیچ آؤٹ کردیا۔ انگلینڈ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اولی پوپ تھے جو 98 کے مجموعی اسکور پرابرار احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اولی پوپ نے 64 گیندوں پر 51رنز بنائے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے 5ویں انگلش کھلاڑی تھے جن کو پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے رن آؤٹ کردیا۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز کے 48 اوورز میں 5وکٹس کے نقصان پر 194 رنز اسکور کر لیے تاہم پاکستان ٹیم کے 304 رنز کے مقابلے میں مہمان ٹیم کو 110 رنز کے فرق کا سامنا ہے۔

Related Posts