سندھ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے نالے اُلٹے بہہ رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہاریوں کے حصے کا پانی بھی پی پی کے لوگوں میں تقسیم کیا گیا، حلیم عادل شیخ
ہاریوں کے حصے کا پانی بھی پی پی کے لوگوں میں تقسیم کیا گیا، حلیم عادل شیخ

سامارو: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے صوبے میں نالے اُلٹے بہہ رہے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کو اربوں کا بجٹ ملا لیکن محکمۂ اریگیشن میں کرپشن کی گئی۔ سیم نالے اُلٹے بہہ رہے ہیں جبکہ سامارو کے لوگ امداد کا مطالبہ نہیں کر رہے۔

پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امداد کی بجائے یہاں کے لوگ صرف پانی نکلوانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو پورا نہیں کیاجاسکا۔ 12 سالہ سندھ حکومت کے دور میں نکاسئ آب کے محکمے میں ریکارڈ کرپشن ہوئی جس سے سندھ ڈوب گیا۔ 

تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے گزشتہ روز سندھ کے علاقے گوٹھ دینو چانگ کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا سندھ میں برساتوں سے زیادہ تباہی کا ذمہ دار سندھ کا محکمہ ایریگیشن ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کو معلوم ہونا چاہیے کہ 12 سالوں میں برائے نام کینالوں کی مرمت اور بھل صفائی کی گئی۔

انہوں نے 3 روز قبل  کہا کہ ایریگیشن میں کرپشن اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آدھا صوبہ سدھ ڈوبا ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آج وفاق کی بے حسی کی بات کی جبکہ  18وین ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے بعد تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر ڈال رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

Related Posts