ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، حلیم عادل شیخ کا چیف سیکریٹری کو خط

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے خط میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے لاڑکانہ کے بعد کراچی سمیت دیگر شہروں میں ایچ آئی وی (ایڈز) کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ صحت کی طرف سے اسکریننگ نہ ہونے کی وجہ سے ایڈز کے کیسز کی اصل تعداد معلوم کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ صحت کی لاپرواہی، عوام کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کے جھوٹ سن کر شیخ چلی بھی پریشان ہے۔حلیم عادل شیخ

 سندھ میں آٹے کا مصنوعی بحران جان بوجھ کر پیدا کیا گیا،حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں ایڈز کی تشخیص کیلئے اسکریننگ شروع کی جائے۔ لاڑکانہ کے بعد کراچی میں رواں برس ایڈزکے 1 ہزار 282 کیسز سامنے آئے جس کاانکشاف خون عطیہ کرنے سے قبل ہونے والے ٹیسٹ میں سامنے آیا۔ لاڑکانہ میں 40 سے زائد بچے ایڈز میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔

سندھ میں ایڈز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے 5ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے رتوڈیرو میں بھی اسکریننگ مکمل نہیں کی، نہ ہی تازہ اعدادوشمار جاری کرنے کا عمل مکمل کیا۔ صوبے میں ایڈز کے علاوہ ہیپاٹائٹس کی بیماری بھی پھیل رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایڈز کی روک تھام کیلئے 2013 میں سندھ اسمبلی میں قانون منطور ہوا جس کے تحت ایڈز کمیشن قائم ہونا تھا، تاہم 2019 تک کمیشن قائم نہ ہوسکا۔ عدلیہ کے احکامات پر کاغذی کارروائی تو پوری ہوئی تاہم یہ کمیشن رواں برس بھی نظر نہیں آتا۔ ایڈز کے خاتمے کیلئے اسکریننگ شروع کی جائے۔

 

Related Posts