حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10 دسمبر تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hajj application submission deadline extended to Dec10

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر سے بڑھا کر 10 دسمبر کر دی ہے۔

وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے اعلان کیا کہ حکومتی اسکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر کے درمیان جمع ہونے والی تمام حج درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے یہ بھی تصدیق کی کہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت تمام درخواستیں بغیر قرعہ اندازی کے قبول کر لی گئی ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 10 دسمبر تک اپنی اسپانسر شپ فیس جمع کرانے کی تاکید کی ہے۔

حج 2025 کے لیے پاکستان کو 179210 عازمین کا کوٹہ دیا گیا ہے جو حکومت اور نجی حج اسکیم کے درمیان برابر تقسیم ہوگا ۔ حکومتی اسکیم میں کم از کم 5000 نشستیں اسپانسر شپ اسکیم کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

اب تک تقریباً 70000 حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جنہیں بغیر قرعہ اندازی کے منظور کیا جائے گا۔ تاہم 3 دسمبر کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کو قرعہ اندازی کے عمل سے گزرنا پڑ سکتا ہے، اگر موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد دستیاب کوٹے سے بڑھ گئی۔ وزیر نے وضاحت کی، “اگر درخواستیں کوٹے سے زیادہ ہوئیں تو قرعہ اندازی کی جائے گی۔”

شہباز شریف کی دعوت پر سعودی ولی عہد جلد پاکستان آئیں گے

درخواست دہندگان کو ابتدائی طور پر 2 لاکھ روپے کی رقم جمع کرانی ہوگی جبکہ ان کے نام کی تصدیق کے بعد 400000 روپے کی دوسری قسط ادا کرنا ہوگی۔ حج اخراجات کی باقی رقم 10 فروری 2024 تک جمع کرانا لازمی ہے۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ حج پروازوں کا شیڈول درخواستوں کے عمل کی تکمیل کے بعد جاری کیا جائے گا۔ حج اخراجات کا تخمینہ 1075000 سے 1175000 روپے تک لگایا گیا ہے۔

پالیسی میں 1000 نشستیں خصوصی حالات کے لیے اور 300 نشستیں مزدوروں اور کم آمدنی والے ملازمین کے لیے مختص ہیں، جو ملازمین ای او بی آئی یا ورکرز ویلفیئر فنڈ میں رجسٹرڈ ہیں۔

Related Posts