فلسطینی بھائیوں کو پیغام، ہم پاکستانی ان کے ساتھ ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حافظ نعیم
(فوٹو: بول نیوز)

راولپنڈی: مہنگائی کے خلاف دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو پیغام ہے، ہم پاکستانی ان کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بدقسمتی سے اسرائیل کو لگام دینے والا کوئی نہیں ہے۔ ایک اسلامی فوج بھی بنائی گئی اور کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے گا۔ کیا اسرائیل جو فلسطینیوں کا قتلِ عام کر رہا ہے، یہ دہشت گردی نہیں ہے؟

میڈیا سے گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کیا فلسطینیوں کی نسل کشی اسلامی فوج کے سامنے دہشت گردی نہیں ہے؟ ظالم ترین طاقتوں کا مقابلہ کرنے والا حماس کا سربراہ اسماعیل ہنیہ سرخرو ہوگیا۔ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو اس ظلم و ستم کی قیمت چکانا ہوگی۔ اسرائیلی اقدام نے پورے خطے کو نئی آزمائش میں ڈال دیا۔

گفتگو کے دوران امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ جنگ اب غزہ تک محدود نہیں رہے گی۔ کیا عالمِ اسلام کے حکمران اب بھی اسرائیل کی خاموش حمایت کرتے رہیں گے؟ اسرائیل کی جیلوں میں مظلوم فلسطینیوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ اسرائیل انسانیت کا قتل اور امریکا اس کی حمایت کر رہا ہے۔ امریکا اسرائیل کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کررہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم دھرنے کے شرکا کے ہمراہ لیاقت روڈ پر جا کر اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ادا کریں گے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو بڑی تعداد میں عالمِ اسلام کے اس مجاہد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنا ہوگی۔ ہم اور کچھ نہیں کرسکتے تو فلسطینیوں تک یہ پیغام تو پہنچا سکتے ہیں کہ ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Related Posts